جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ٹیچر چودھری حارث الحق دہلی سب جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجر منتخب

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ٹیچر چودھری حارث الحق دہلی سب جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجر منتخب

نئی دہلی،20مئی۔
جامعہ مڈل اسکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر چودھری حارث الحق دہلی سب جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجر چنے گئے۔ واضح رہے کہ رائے پور (چھتیس گڑھ) میں 11مئی سے 22 مئی 2019تک کھیلی جارہی سب جونیئر ہاکی چمپین شپ میں دہلی ہاکی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے،اس چمپین شپ میں 20ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔دہلی ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہاکی گراونڈ میں 22 اپریل سے ۷ مئی تک ایک کیمپ بھی لگایا گیا تھا اور یہیں پر 18 رکنی ٹیم کا انتخاب بھی عمل میں آیا تھا۔ٹیم کا حوصلہ بڑھانے اور اس کی سرپرستی کرنے کے لئے جامعہ مڈل اسکول کے ہونہار او ر نواجوان فزیکل ایجوکیشن ٹیچر چودھری حار ث الحق کو منیجر کے طور پر چنا گیا۔2017میں چودھری حارث الحق سب جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
گزشتہ سال دہلی کی سینئر ٹیم کے سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔منیجر چنے جانے پر چودھری حارث الحق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ نے ہاکی کے میدان میں کئی ہونہار کھلاڑی ہندوستان کودیے ہیں۔تقریبا 25 طلبا ہاکی میں مختلف سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کی ہے جن میں گگن اجیت سنگھ،دیوش سنگھ چوہان،حمزہ مجتبی،دانش مجتبی اور پربجوت سنگھ کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں،انہوں نے بتایا کہ 1992 تک جامعہ اسکول کی ہاکی ٹیم بھی بہت اچھی ہوا کرتی تھی اور وہ خود بھی اسکول ہاکی ٹیم کا حصہ ہوا کرتے تھے۔اور 1990 میں دہلی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔انہوں نے پھر جامعہ اسکول ہاکی ٹٰم کی تشکیل نو اور اس کی عظمت رفتہ کو واپس لانے کے عزم کو دہرایا اور اس کے لئے اپنی جی جان سے کوشش کرنے کا یقین دلایا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرا ر جناب اے پی صدیقی (آئی پی ایس) نے جامعہ اسکول ٹیچر حارث الحق کو دہلی سب جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجر بنائے جانے پر مبارک باد دی اور خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کھیل کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *