رویل کالندی اسپتال میں روزانہ ضرورتمندوں کے لئے مفت اوپی ڈی کی سہولت

Free OPD in Royale Kalindi Hospital

رویل کالندی اسپتال میں روزانہ ضرورتمندوں کے لئے مفت اوپی ڈی کی سہولت

نئی دہلی۔(نامہ نگار)رویل کالندی اسپتال،جسولہ وہار پاکٹ 1 نزد جسولہ مول،اوکھلا نے اسپتال میں ضرورتمندوں کے لئے مفت اوپی ڈی کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے رویل کالندی اسپتال کے مبشر حسین،ڈاکٹر ریحان شکیل،سرفراز حید ر نے مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ رویل کالندی اسپتال میں روزانہ سوموار سے سنیچر صبح دس بجے سے شام آٹھ بجے تک سبھی کے لئے ڈینٹل اوپی ڈی مفت رہے گا تاکہ لوگ زیادہ سے اس کا استفادہ کرسکیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوا م کو طبی سہولیات پہنچانا ہے اسی لئے ہم نے ضرورتمندوں کے لئے ڈینٹل اوپی ڈی کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ افراد جو او پی ڈی کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے انھیں تھوڑی راحت مل جائے اور وہ اپنا علاج اچھے سے کر اسکیں اور زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فیضیاب ہوں اور خصوصا وہ لوگ جو غریب ہیں یا رقم نہ ہونے کی وجہ سے اچھے ڈاکٹر صلاح اور او پی ڈی سے محروم ہیں وہ بھی تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹر وں سے استفادہ کر سکیں۔ اسطرح سے خاص کر غریب طبقہ کو کافی فائدہ ہوتاہے۔
رویل کالندی اسپتال کے اسٹاف ظفر امام نے بتایاکہ ہمارا ہدف یہ ہوتا ہے کہ فری او پی ڈی کا فائدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے تاکہ لوگ بڑی تعداد میں رویل کالندی اسپتال کی فری اوپی ڈی سہولت کا فائدہ اٹھاسکیں۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *