ہیومنیٹی ساویئر فاؤنڈیشن کیجانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

ہیومنیٹی ساویئر فاؤنڈیشن کیجانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

نئی دہلی۔ ہیومنٹی ساویئر فاؤنڈیشن کیجانب سے الحبیب کلاسیز بٹلہ ہاؤس میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سید بابراشرف نائب صدر درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی،سید فراز احمد آمری،شفاء الرحمن صدر الیومنائی ایسوسی ایشن جامعہ ملیہ اسلامیہ،فراز خان نائب صدرالیومنائی ایسوسی ایشن جامعہ ملیہ اسلامیہ،عارض خان اوردہلی،گڑگاؤں و علاقائی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر عظیم خان نے کہاکہ اس ماہ مبارک کی فضیلت بہت زیادہ ہے اس ماہ مبارک کے بارے میں رسول اللہ سلی علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت میں ایک دروازہے جسے ریان کہا جاتاہے اس دروازے سے قیامت کے دن روزہ دارہی داخل ہونگے ان کے علاوہ اور کوئی داخل نہیں ہوگا ۔
انھوں نے مزید کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ جس نے روزہ دار کو افطار کرایااسے بھی اتنا ہی اجر ملے گاجتنا روزہ دارکے لئے ہوگااور روزہ دار کے اجر میں بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔اس لئے ہمیں چاہئے دوسروں کے لئے بھی افطاری کا اہتمام کریں۔
انھوں نے بتایا کہ ہماری آرگنائزیشن ہر سطح اپنی خدمات انجام دے رہی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا ہماری کوشش یہ رہتی ہے کہ جو ضرورتمند ہے اس کو فائدہ پہنچا ئیں۔

loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *